مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ کے پی کے اور سندھ پولیس ایک جیسی ہے دونوں میں سیاسی مداخلت ہے ۔
عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ مشال خان قتل کے مرکزی ملزم عارف خان کوابھی گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ وہ پی ٹی آئی کا کونسلر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت ہے۔
عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی نے قاتل کا گرفتار نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ملزم مجاہد آفریدی پی ٹی آئی رہنما آفتاب عالم کا بھتیجا ہے جس کو پولیس نے بروقت کارروائی کرکے گرفتار نہیں کیا۔