عائشہ گلالئی نے پنجاب میں ایک نئے صوبے کے قیام کی تحریک کا آغاز کردیا

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہاولپور آمد پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی جانب سے انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی صوبہ بہاولپور بحالی تحریک کی دعوت پر بہاولپور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنے کیلئے پہنچیں تو پہلے سے منتظر پی ٹی آئی کی خواتین نے انڈے اور ٹماٹر پھینکنا شروع کر دیئے۔ پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنوں کی جانب سے گو گلالئی گو کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے جواب میں صوبہ بہاولپور

بحالی تحریک کے کارکنوں اور گلالئی کے میزبانوں نے گو عمران گو اور رو عمران رو کے نعرے لگائے۔ بعدازاں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی صوبہ بہاولپور کی بحالی کی تحریک کی حمایت کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے سے وفاق کو مضبوطی ملے گی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کی نئی پارٹی ‘تحریک انصاف-جی میں شامل لفظ جی انگریزی میں ان کے نام کے پہلے حرف کو نہیں بلکہ مہذب انداز میں جواب دینے کو ظاہر کرتا ہے اور یہ پارٹی ملک میں تہذیب کی سیاست کو فروغ دیگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.