[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

عائشہ گلالئی کانئی سیاسی جماعت بنانے کااعلان

[mashshare]

تحریک انصاف کی ناراض ایم این اے عائشہ گلالئی نے کسی جماعت میں شامل ہونے کے بجائے الگ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے نئی سیاسی پارٹی بنائیں گی ۔ ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میوزیکل شو بن چکے ہیں ۔ تبدیلی کے نام پر نظریاتی کارکنوں پر چور اور لٹیروں کو مسلط کیا جارہا ہے۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہی بلکہ ایک نئے سال کے آغاز پر نئی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والی ہوں اور وہ جماعت تحریک انصاف نظریاتی ہوگی جس میں جہاز والے نہیں بلکہ غریب کارکن ہوں گے۔عائشہ گلالئی نے عمران خان کی طرف سے موبائل پر غیر اخلاقی ٹیکسٹ پیغامات  بھجوانے کے الزامات لگاکر تحریک انصاف سے رشتہ توڑ لیا تھا۔ تحریک انصاف نے ان کی ایم این اے کی نشست ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا لیکن اسے کامیابی نہیں ہوئی تھی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.