احمد شہزاد اس سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ کے فیصلہ کا اعلان تو  کر لیا گیا ہے تاہم ٹی 20 سکواڈ کے فیصلہ کا اعلان  بعد میں کیا جائے گا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد اس سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ اگر احمد شہزاد سکواڈ میں شامل نہ ہوئے تو پھر فخر زمان کیساتھ اوپننگ کون کرے گا لیکن اس سوال کا جواب بھی مل گیا ہے کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فخر زمان کیساتھ بابر اعظم اوپننگ کریں گے۔
اس سے قبل احمد شہزاد کو سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شامل کیا گیا تھا جنہوں نے دو میچ کھیلے اور فخر زمان کیساتھ اننگز کا آغاز کیا جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آتے تھے تاہم وہ اس نمبر پر مسلسل عمدہ کارکردگی کے ذریعے پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔

بابر اعظم کی مسلسل بہترین کارکردگی کی وجہ سے ہی سلیکٹرز نے احمد شہزاد کی غیر موجودگی میں بابر اعظم سے اوپننگ کرانے کا ارادہ کیا ہے جسے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.