زینب کے بعد اب ایک اور بچہ درندگی کا شکار

خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت سے چند روز قبل اغوا ہونے والے 5سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ، بچے کو رسی کے ذریعے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی

کے مطابق 19جنوری کو لکی مروت سے 5سالہ روحیل کو اغوا کیا گیا تھا ، اس کے اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جبکہ اپنی بھی تلاش جاری رکھی۔اغوا کے چار روز گذرنے کے بعد آج صبح تھانہ نورنگ کی حدود میں واقع علاقے برگئی کے کھیتوں سے معصوم بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اس کی پوسٹ مارٹم کرائی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس نے لاش مقتول کے ورثا کے حوالے کردی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو رسی کے ذریعے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔ 4روز گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔پولیس کے مطابق معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے امکانات بھی ہیں تاہم رپورٹ آنے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی بات کہی جا سکتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.