سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فضائیہ کے ممکنہ نئے سربراہ کا نام سامنے آگیا

پاک فضائیہ کی سربراہی کے لیے ایئرمارشل مجاہد انورخان کو نامزد کردیا گیا ہے ، ایئرمارشل مجاہد انورخان سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل مجاہد انورخان نے دسمبر 1983میں کمیشن حاصل کیا،فائٹراسکواڈرن،ٹیکٹیکل اٹیک ونگ کی کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ ایف 16 کی 2ایئربیسزاورریجنل ایئرکمانڈکی، ایئرمارشل مجاہد انورکمبیٹ کمانڈر سکول،کمانڈاینڈ اسٹاف کالج اردن ، ایئروار کالج فیصل سے فارغ التحصیل ہیں۔
ایئرمارشل مجاہد انور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی رہے، ایئرمارشل مجاہد انور کو شاندار خدمات پر ہلال امتیاز(ملٹری)اورتمغہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.