کراچی میں انسانو ں کے بعد کتوں نے بھی عوام کو درندگی کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا

کراچی:  انسانوں کے بعد کتوں نے بھی عوام کو ٹارگٹ بنالیا۔ شہر میں آوارہ کتوں کے غول دہشت پھیلارہے ہیں اورروکنے والا کوئی نہیں ہے۔ لائنز ایریا میں پاگل کتے نے بارہ افراد کو کاٹ لیا۔پولیس اور بلدیاتی ادارے آپس میں لڑتے رہے۔

دہشت گردی، پولیس گردی، اور سیاست گردی کے بعد کراچی کے عوام کتا گردی کی زد میں ہیں۔

لائنز ایریا میں ہی ایک دن میں 12 افراد کتا گردی کا نشانہ بنے۔بچوں،نوجوانوں کو پاگل کتے نے بری طرح کاٹ کھایا۔

ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق تمام افراد ایک ہی پاگل کتے کا شکار بنے جنہیں طبی امداد دی گئیں۔واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کتے پکڑنے کا کام کے ایم سی کا ہے۔پولیس نے یوسی چیئرمین کو آگاہ کردیا تھااس کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی۔اس سال شہر میں کتے کے کاٹنے سے چونتیس ہزار سات سو افراد زخمی ہوکر ہسپتال لائے گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.