لودھراں میں جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد این اے 154میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری و ساری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد این اے(154) لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے زور شور سے تیاریاں شروع کر دیں ۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین این اے(154) لودھراں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث ان کی نشست خالی ہو گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اورالیکشن کمشنر پنجاب سے ڈی آر او، اورریٹرننگ اسسٹنٹ آفیسروں کے نام مانگ لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ2روز تک لودھراں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا،لودھراں میں ضمنی انتخاب فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہونے کاامکان ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.