Daily Taqat

مشال خان کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بھائی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مقتول کے بھائی نے کہا ہے کہ مشال خان کے قتل پر اب تک پورا گھر تکلیف کے دور سے گزر رہا ہے ،عمران خان نے عبد الولی خان یونیورسٹی کا نام مشال خان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا ،وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ۔مشال خان کے بھائی نے عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں کیونکہ مشال خان اس چیز کا حقدار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے گھر کی حد تک قابل اطمینان سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ والدہ آج بھی مشال کے قتل پر افسردہ ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ایسا واقعہ کسی اور بچے کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے تاکہ کسی اور ماں کو اس دکھ سے نہ گزرنا پڑے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »