کوئٹہ چرچ میں حملہ کے بعد پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ٹائٹ کر دی گئی

کوئٹہ:  چرچ حملہ کے بعد چمن سمیت پاک افغان سرحد پر سیکورٹی میں  اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او چمن نعمت اللہ ترین کے مطابق کوئٹہ چرچ حملہ کے بعد چمن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، تاج روڈ پر واقع قدیم گرجا گھر، ہندو دھرم شالہ مندر اور سناتن بازار مندر پرپولیس کی اضافی سیکورٹی کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

شہر میں موجود اقلیتوں کے مذہبی عبادت گاہوں کے اطراف انسداد دہشت گردی فورس نے پیٹرولنگ شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد باب دوستی پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے والوں کوبائیو میٹرک سسٹم سے گزارے جانے کا عمل جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.