زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف قصورروانہ

لاہور: قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قصور روانگی کی تیاریاں پکڑ لیں ۔

ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف قصور میں پریس کانفرنس کے دوران ملزم کی گرفتاری کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔تاہم حکومتی ذرائع نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قصور آمد کی تردید کردی۔
ادھر قصور میں پولیس نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کرنا شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ سات زینب کو 4جنوری کو اغوا کیا گیا تھا اور 9جنوری کو کچرے کے ڈھیر سے بچی کی لاش ملی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.