Daily Taqat

نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کرنے پر ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی

اسلام آباد:  ہائیکورٹ نے نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے مقدمے کی سماعت کی۔
دوران سماعت نوازشریف ،الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نے جواب جمع نہیں کرایاجس پر عدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا اور مقدمے کی سماعت13 جنوری تک ملتوی کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »