Daily Taqat

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10 دن کیلئے لندن روانا

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10 دن کیلئے لندن روانا ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر نا اہلی کا فیصلہ دیا ہے، تاہم میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جنرل سیکریٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کروں گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »