جے ایف 17 کے بعد جے ایف 17 بی کو بھی پاک فضائیہ میں شامل کر لیا گیا

پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کے نئے ماڈل جے ایف 17بی کو اپنے ساتھ شامل کر لیا
کامرہ: پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر کے نئے ماڈل جے ایف 17بی کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا۔ پاک فضائیہ نے ملک کے فضائی دفاع کے سلسلے میں ایک اور شاندارسنگ میل حاصل کر لیاہے ،پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کے نئے ماڈل جے ایف 17بی کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا ہے ۔جے ایف 17بی پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے ۔اس طیارے میں ایندھن کا استعمال بھی قدرے کم ہو گا۔طیارے کو پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے  سےقبل چین میں اسکی باقاعدہ ٹیسٹنگ کی گئی۔طیارے کی شمولیت سے پاکستان کا دفائی نظام مزید مضبوط ہو گیا ہے ۔جبکہ بین الاقوامی خریداروں نے بھی اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.