دھند کے بعد موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پنجاب میں دھند کا راج بر قرار ہے، تاہم دھند ختم ہونے کے بعد صبح کے اوقات میں موٹرے وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، رات سے شروع ہونے والی دھند کے گہرے سائے نے موٹر وے اور دیگر اہم سڑکوں کو متاثر کیا۔ موٹرے وے پولیس کی جانب سے گاڑی چلانے والے حضرات کیلئے خصوصی ہدایات جاری بھی کی گئیں۔دھند کے باعث موٹروے کو

لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دیا گیا، جب کہ فیصل آباد سے گوجرہ تک ہر طرح کی ٹریفک کی روانی معطل رہی، خانیوال ملتان موٹر وے بھی دھند کے باعث بند رہی، جہاں حد نگاہ صفر تک جا پہنچی تھی۔تاہم پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں تاہم حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے کو لاہور سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ٹریفک کو قافلوں کی صورت میں گزارا جارہا ہے۔تر جمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔قومی شاہراہ پر اوکاڑہ، ساہیوال چیچہ وطنی میاں چنوں ،خانیوال، ملتان ،لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں حد نگاہ 100 میٹر تک ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند میں گاڑی کی رفتار مناسب رکھیں، فوگ لائٹس لگائیں، دوران سفر میوزک سننے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ دھند کی وجہ سے گاڑیوں، ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.