Daily Taqat

نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین فیملی کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد سابق ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین اپنی فیملی کے ہمرا ہ لندن پہنچ گئے ہیں، وہ چند روز لندن میں قیام کریں گے۔سابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان کو سپریم کورٹ نے تاحال سیاست سے نا اہل قرار دینا کا فیصلہ سنایا تھا ، جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جہانگیر خان ترین نے چند دن ملک سے باہر گزارنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ اپنی فیملی کے ہمرا ہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق ایم این اے جہانگیر خان ترین کو اپنی لندن میں موجود جائیداد نہ بتانے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »