Daily Taqat

نگران وزیراعظم کے لئے مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں گا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام اس لیے نہیں دے رہا کہ میڈیا اس کی دھجیاں نہ اڑا دے۔ مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں گا۔ ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک ذہن میں نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مشاورت کی۔

چاہتا ہوں کہ وزیراعظم اور اپوزیشن کا اس حوالے سے جو کردار ہے وہ ادا ہو اور مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں 31 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان کرنا ہے۔ تاہم ابھی تک میڈیا کے ڈر سے کوئی نام نہیں دے رہے یہ نہ ہو کہ میڈیا اس کی دھجیاں ہی اڑا دے۔ ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ تاہم جو بھی نام دیں گے مشاورت کے بعد دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »