Daily Taqat

عامر لیاقت کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رکن آفتاب جہانگیر پارٹی سے ناراض ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور ایم این اے آفتاب جہانگیر پارٹی سے ناراض ہوگئے۔ آفتاب جہانگیر نے پی ٹی آئی سے احساس محرومی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بھی کراچی سے منتخب ہوئے ہیں۔ لیکن افسوس ہے کہ چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہو یا ادارہ نور حق کا دورہ، ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم سے پوچھا نہیں جارہا ہے۔ آفتاب جہانگیر نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا کہ ‘آپ کراچی کے بڑے ہیں یہ معاملات دیکھیں’۔

یاد رہے کہ آفتاب جہانگیر کراچی کے حلقہ این اے 252 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ دو روز قبل عامر لیاقت نے بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب کے بعد عشائیے میں مدعو نہ کرنے پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا واٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا تھا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس اور پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی ناراضگی بلاجواز ہے۔ اس معاملے پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ جب عشائیہ ہوا ہی نہیں تو کسی کو بلانا نہ بلانا کیسا؟ جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے عامر لیاقت کے الزامات کو وزارت نہ ملنے پر واویلا قرار دیا اور انہیں آزاد حیثیت میں انتخاب لڑ کر جیتنے کا چیلنج دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »