”اللہ کے بعد اس نے عمران خان کو بچایا کیونکہ۔“ حامد میر میدان میں آ گئے، ایسی شخصیت کا نام لے لیا جسے تمام پاکستانی ہی بہت پسند کرتے ہیں

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے انہیں بچایا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد حامد میر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بعد جمائمہ خان نے پرانی دستاویزات دے کر عمران خان کو بچایا جن کی وجہ سے سپریم کورٹ کی تسلی ہوئی۔“حامد میر کے اس بیان کو صارفین بالخصوص تحریک انصاف کے سپورٹرز کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے اور ایک اس فیصلے کیساتھ ہی ایک مرتبہ پھر جمائمہ خان کا تذکرہ بھی شروع ہو گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.