Daily Taqat

پاکستان میں افغانیوں کی قانونی کاغذات سمیت آمد

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہریت دینے کے اعلان کے بعد پاک افغان بارڈر طور خم کے راستے افغان خاندانوں کی پاکستان آمد میں اضافہ ریکارڈ،ذرائع کے مطابق افغان خاندان معمولی گھریلو سامان کے ساتھ پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں اور اپنے ہمراہ ضروری قانونی دستاویزات بھی لارہے ہیں۔ طور خم میں مقامی ٹرانسپورٹرز اور ٹیکسی مالکان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان خاندانوں کی پاکستان آمد میں اضافہ ہوا ہے ۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نےگورنرہاؤس کراچی میں ڈیمز فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےافغانیوں اور بنگالیوں کوشناختی کارڈ بنا کردینے کا اعلان کیا تھا۔جس پر بعض حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »