Daily Taqat

افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا

خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کیا گیا ہے، جو کچھ دیر بعد طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کا کہنا ہے کہ جب تک لاش نہیں مل جاتی طاہر داوڑ کی شہادت کی تصدیق نہیں کرسکتے، سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات مل رہی ہیں، ہماری ٹیم افغان بارڈر پر موجود ہے۔ جب لاش ملے گی تو خیبرپختونخوا پولیس بیان جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر گردش کر رہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »