سابق وزیراعظم نوازشریف سے شوکت ترین کی ملاقات، مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے جاتی امراءمیں ملاقات کی ،جس میں ملکی سیاسی معاملات،سینیٹ الیکشن اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔امراءمیں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق بھی شریک ہوئے،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی اور انہوں نے ملکی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کے حوالے سے اہم تجاویز دیں ،اجلاس میں شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.