Daily Taqat

چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل8فروری کو طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں کے انتظامی امور کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔اجلاس چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوگاجس میں عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمدانوار الحق ،جسٹس سردار محمد شمیم خان ، جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان ،جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شریک ہوں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »