نوازشریف نےجلسے سے خطاب کےدوران ڈاکٹر طاہر القادری کی ڈرون سے ڈرتے ہوئے کی ’نقل ‘ اتاری تو لوگوں نے خوب قہقہے لگائے

فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں نوازشریف نے ایک ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا جہاں انہوں نے اپنے سیاسی حریف ڈاکٹر طاہر القادری کی ڈرون سے ڈرتے ہوئے کی ’نقل ‘بھی اتار کر دکھائی جیسے دیکھ کر لوگوں نے خوب قہقہے لگائے ۔نوازشریف اپنا خطاب جاری رکھے ہوئے تھے کہ مجمعے سے آوازیں شروع ہو گئیں we love you nawaz sharif ‘ جس کا جواب نوازشریف نے ’I love you too‘ کہہ کر دیا تاہم اس دوران نوازشریف نے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے ایک چٹکلہ چھوڑ دیا ۔نوازشریف نے جلسے کی کوریج کرنے والے ڈرونز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ جو ہیلی کاپٹر اڑ رہے ہیں ،یہ جو ڈرونز ہیں آج کی ان کی ہمت نہیں ہو رہی کہ نوازشریف کے قریب بھی آئیں ،یہ ہری پور میں میرے سر سے گز ر رہے تھے ،ایک دفعہ گزرے تو میں نے ’ایسے ‘کر کے دیکھا اور پھر دوسری دفعہ گزرے تو پھر میں دوبارہ ’ایسے ‘ کر کے دیکھا ،میں نے کہا یہ آر ہاہے میری طرف پرے ہو جاﺅ بھئی ،لیکن میں نے ایسے نہیں کیا جس طرح مولوی طاہر القادری نے ڈرون کو دیکھ کر کیا تھا “۔نوازشریف نے طاہر القادری کی جانب سے ڈرون کو دیکھ کر دیے جانے والے رد عمل کو دہراتے ہوئے بالکل ویسے ہی کر کے دکھایا تو عوام ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو گئی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.