Daily Taqat

اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس، فریقین کے وکلاءبحث کیلئے طلب،سماعت 13 فروری تک ملتوی

اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس میں فیملی کورٹ نے فریقین کے وکلاءکو بحث کیلئے طلب کر لیا، سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ میں اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی،جج فیملی کورٹ نے عتیق الرحمان کی شہادت پر فریقین کو بحث کیلئے طلب کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعتیق الرحمان نے شہادت قلمبندکرادی تھی،عتیق الرحمان کا کہناتھا کہ نکاح حقائق پرمبنی ہے،”میرا”میری بیوی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ”اداکارہ میرا“کی تکذیب نکاح کی درخواست خارج کی جائے۔
فیملی کورٹ کے جج نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »