سندھ رینجرزکی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،9ملزمان گرفتار:ترجمان سندھ رینجرز

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان دہشت گردی میں سہولت کاری ،ٹارگٹ کلنگ،سٹریٹ کرائم ،قتل اور دیگر کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مبینہ ٹاون سے ملزم محمداسلم شیخ کوگرفتارکیا گیا جس کا تعلقات ایم کیوا یم لندن سے ہے ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔ترجمان کے مطابق چاکیواڑہ سے2ملزمان اعجازعلی عرف ریاض اورعبدالحسیب کوگرفتارکیا گیا دونوں کا تعلق لیاری گینگ وارعزیربلوچ گروپ سے ہے جبکہ دونوں ملزمان دہشتگردی میں سہولت کاری کے علاوہ کرمنلزگروپ کوغیرقانونی اسلحے کی فراہمی میں بھی ملوث ہیں،اسی علاقے سے ہی ملزم شہزادعرف ہیروکوبھی گرفتارکیا ،ملزم2012میں5قومی باکسرزکے قتل سمیت جرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.