انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ایکشن لے : رانا ثنا اللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ایکشن لے اور اگر ان سے کچھ نہیں ہوتا تو ہمیں بتائے ہم کارروائی کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت اور ایک دوسرے صوبے کی تنظیم لڑتے رہتے ہیں ، پچھلی بار بھی جمعیت کے بڑوں نے کہا تھا کہ بچے ہیں معاف کر دیں ۔ اس بار انتظامیہ کو ایکشن لینا چاہیے کیونکہ تشدد قبول نہیں ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کہے گی تو مقدمہ بھی درج کیا جائے گا ،یونیورسٹی انتظامیہ شرپسند عناصر کوفارغ کرے اور اگر یونیورسٹی انتظامیہ معاملہ حل نہیں کرسکتی تو ہمیں بتائے، مقدمہ درج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر یونیورسٹی کا ماحول خراب کررہے ہیں یہ 2 گروپوں کی لڑائی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ حالات کنٹرول کرے وائس چانسلر جو کہیں گے اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.