شرقیہ میں شراب اور پنیر پیش کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی

دمام: مشرقی ریجن میں محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبداللطیف البنیان نے واضح کیا ہے کہ شرقیہ میں شراب پیش کرنیوالے ہوٹل کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ہوٹل انتظامیہ نے سعودی عرب میں رائج روایات اور ہدایات کے برخلاف ہوٹل آنے والوں کو پنیر اور شراب استعمال کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کمپنی کی غلطی سے مذکورہ پیشکش ٹویٹر پر چلی گئی تھی۔ یہ غلطی ہوٹل کے ایسے ملازم سے سرزد ہوئی جو عربی نہیں جانتاتھا۔ اس نے سعودی عرب سے باہر قائم ہوٹل کی معلومات نیٹ پردیدی تھی۔ اصلاح حال کی کارروائی کرلی گئی۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.