زینب قتل کیس:شریں مزاری کے پنجاب حکومت پر الزام لگانے پر پنجاب حکومت میدان میں آگئی

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شریں مزاری نے پنجاب حکومت پر زینب کے والدین سے ڈی این اے ٹیسٹ کے پیسے لینے کا الزام لگایا تو پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئی اور غلط معلومات دینے پر تحریک انصاف کی رہنما کو کھری کھری سنا دیں ۔ شریں مزاری نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے زینب کے والدین سے ڈی این اے ٹیسٹ کے پیسے مانگ کر ایک بار پھر سنگدلی کا مظاہرہ کیا ہے ،اس طرح کے کریمنل کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ طے کردہ طریقہ کار کا حصہ ہی نہیں بلکہ حکومت کی ذمہ داری بھی ہونی چاہیے ۔اس پیغام پر رد عمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ تحریک انصاف کی رکن  اسمبلی نے مکمل طور پر جھوٹی ،من گھڑت اور گمراہ کن معلومات فراہم کی ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے جھوٹ بولنے کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.