کیپٹن(ر)محمد صفدرکے خلاف 3ارب کے ٹھیکوں میں خوردبرد کا الزام،چیرمین نیب کاتحقیقات کا حکم

چیرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر کے خلاف تین ارب کے ٹھیکوں میں خوردبرد کے الزام کی درخواست پر کارروائی کے لئے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کوتحقیقات کے لئے حکم دے دیا۔قومی احتساب بیورو کے چیرمین جسٹس(ر) جاویداقبال نے قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن(ر)محمد صفدر کے خلاف3ارب روپے کے ٹھیکے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو قانون اور قواعدکوبالائے طاق رکھتے ہوئے دینے اور بعد ازاں 3ارب روپے کے ٹھیکوں میں مبینہ طورپر 2ارب روپے جعلی سکیموں کے ذریعے خوربرد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے درخواست کی مکمل جانچ پڑتال کا نیب خیبر پختونخوا کا حکم دیا ہے ۔چیرمین نیب نے ڈی جی نیب نے خیبر پختونخواکوہدایات کی ہے کہ درخواست کی جانچ پڑتال شفاف،میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مد نظررکھتے ہوئے مکمل کی جائے تاکہ مبینہ رقوم کی خوردبردکے تمام ذمہ داروں سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کر وائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.