پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار حسین کے کیس کی تفتیش کے مطابق مقتول انتظارحسین کی دوست لیلیٰ کی فیملی امریکا میں مقیم

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار حسین کے کیس کی تفتیش کے مطابق مقتول انتظار حسین کی دوست لیلیٰ کی فیملی امریکا میں مقیم ہے ۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ لیلیٰ نامی لڑکی کی انتظار کے ساتھ ساتھ پولیس آفیسر اور سیاسی شخصیات سے بھی دوستی تھی جس کا پولیس آفیسر کو رنج تھا۔

لیلیٰ کی انتظار سے ملاقات ڈیفنس میں واقع مقام’’چھوٹا بخاری ‘‘ میں ہوئی تھی ،بعدازاں مدیحہ نامی لڑکی کی ایک منصوبے کے تحت انتظار سے ایک پڑوسی کے ذریعے ملاقات کروا کر اس کو مقتول کے نزدیک کرنے کی کوشش کی گئی۔مدیحہ اور انتظار کی 4بار ملاقات ہوئی ۔

نجی ٹی وی نے مزید کہا کہ ایک ملاقات میں مدیحہ نے منصبوبے کے تحت انتظار کو لیلیٰ سے دور ہونے کا بھی کہا جس پر مقتول نے انکار کردیااور یہی انتظار کے قتل کی بھی وجہ بنی ۔ تاہم سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انتطار حسین کے موبائل سے ملنے والے ریکارڈ کا مزید جائزہ لیا جارہا ہے اور پولیس لیلیٰ کو تلاش کررہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.