شکار پور : مسافر کوچ اور کراچی کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق

شکارپور : تحصیل خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان ٹکر کے باعث 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خانپور انڈس ہائی وے کے نم لاڑو کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 6جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو کار سے نکال کر  ہسپتا ل خانپور منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو بھی تحصیل  ہسپتال خانپور اور سول ہسپتال  شکارپور منتقل کردیا گیا،تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی اور کار کراچی سے کشمور جارہی تھے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کشمور سے ہے،کار سوار ایک متوفی کی شناخت قائم علی ولد دائم علی کے نام سے ہوئی ۔زخمیوں میں آصف پٹھان، مسمات نائلہ، خادم شاہ، مسمات سلمی اور لائبہ سمیت 15 سے زائد افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے،حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.