Daily Taqat

ابرارالحق کی درخواست خارج

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 78 ناروال میں دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کی درخواست خارج کر دی ہے۔رکن الیکشن کمیشن سندھ غفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 78 نارووال میں دوبارہ گنتی کے لئے درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق اور ن لیگ کے احسن اقبال کے وکلا پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حلقہ میں انتخابی ریکارڈ گم ہے، دوبارہ گنتی کرائی جائے۔ احسن اقبال کے وکیل نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی مخالفت کی۔کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ابرار الحق کی حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »