Latest news

تجارت سے متعلق سرمایہ کاری اہم ہے اور اس کی وسعت کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں، مشیر تجارت

اسلام آباد : منگل کو مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے کاروباری وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے انہوں نے کہا کہ کاروباری اصلاحات سے ملکی معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا،  مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے تجارت کو فائدہ پہنچے گا۔ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ تجارت سے متعلق سرمایہ کاری اہم ہے اور اس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور صنعتی شعبے میں بہتری کے لئے صنعتی بنیاد کو بڑھا رہے ہیں۔ مینوفیکچرنگ شعبے اور بالخصوص بڑی صنعتوں کی ترقی کے لئے اہم اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.