Latest news

معروف سابق سپنر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبدالقادر لاہور قبرستان میں سپرد خاک

لاہور : دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ، مایہ نازسپنر عبدالقادر کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔ عبدالقادر کی نماز جنازہ لاہور کے میاں میر دربار بارہ دری گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،ملکی و غیر ملکی کرکٹر ز نے تعزیت کی، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق، کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، انضمام الحق، مشتاق احمد، کامران اکمل، سلمان بٹ، توصیف احمد، باسط علی، منصور رانا ، اظہر علی، کامیڈین سہیل احمد، قیصر پیا ، تحریک انصاف کے اعجاز چودھری، میاں اعجاز سمیت بڑی تعداد میں کرکٹرز، معروف شخصیات، رشتے داروں اور مداحوں، شوبز، سے وابستہ افراد نے عبدالقادر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دنیائےکرکٹ نے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کے انتقال کو نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.