ملز م عمران علی کو پچھلے چار پانچ سالوں میں زیادتی کا نشانہ بنایایاگیا:حامد میر

پاکستان کے معروف صحافی حامد میرنے زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے وحشی درندے عمران علی کے بارے میں ہولناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملز م علی کو پچھلے چار پانچ سالوں میں پچاس سے زائد افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اسے پہلی مرتبہ 12 سال کی عمر میں نشانہ بنایا گیا ۔حامد میر کا کہناتھا کہ ملزم عمران کے بینک اکاﺅنٹ کے حوالے سے کیے جانے والے تمام دعوے غلط ہیں ،میں نے اپنے طور پر تین تین بینکوں کے حکام سے پتہ چلایا تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ یہ انفارمیشن غلط ہے جبکہ ملزم عمران سے متعلق جو دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ ایک بڑے گروہ کا حصہ ہے تو یہ بھی سرا سرا غلط ہے ۔حامد میر کا کہناتھا کہ جن اداروں نے زینب قتل کس کی تحقیقات کی ہیں جس میں سول اور نا ن سول ادارے شامل ہیں ،تمام ایک ہی پیج پر ہیں کہ ملزم کے کوئی بینک اکاﺅنٹ نہیں ہے اور یہی زینب سمیت دیگر سات بچیوں کا قاتل ہے اور اس کا کسی سیاسی شخصیت سے کوئی قریبی تعلق بھی نہیں ہے ۔
حامد میر کا کہناتھاکہ میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران علی کو بھی قصور میں 50 سے زائد مردوں نے گزشتہ تین چار سالوں میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اسے 12 سال کی عمر میں بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.