آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے، شاہ محمود قریشی

معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پرکم بات کرنی چاہیے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے اور معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پر کم بات کرنی چاہیے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور چین سمیت پاک افغان اور پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دی گئی، اور پاک بھارت مذاکرات اور کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پر کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظر بیان کیا جائے گا۔ بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں اس لیے کم بات کرنی چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.