آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم, نیب کے طلب کرنے پر شہبازشریف اب تک پیش نہ ہوئے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا تھا اور انہیں 17 جنوری کے روز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔نیب نے شہبازشریف کو 22 جنوری کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا جس دوران ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر پوچھ گچھ کی جانی تھی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب اب تک نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ سب کے سامنے نیب کا اصل چہرہ دکھائیں گے اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال جو ان سے اتنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں، ان کے بارے میں بھی بتائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.