گلشن راوی کے علاقہ میں اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن پر تعمیراتی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق
گلشن راوی کے علاقہ میں اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن پر تعمیراتی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی کے علاقہ میں اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن پر2 مزدور لوہے کا پول دوسری طرف لے جا رہے تھے کہ پول بجلی کے تار سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے بلال موقع پر جاں بحق جبکہ ریاض زخمی ہو گیا۔
ریسکیو اہلکار وں نے زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی لاش کوپولیس نے ضروری کاروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دیا۔