بھارت نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئےایک پاکستانی خاتون کوشہید کردیا

راولاکوٹ / سیری:  بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون شہید ہو گئی۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاوں پیر خانہ پھلنی میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 60 سالہ حسن بی بی زوجہ فرزند علی کندھے پر گولی لگنے سے شہید ہو گئیں جب کہ پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور گنوں کو خاموش کرا دیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.