چیئرمین سینیٹ کے پی ایس کے نام سے پیج بنانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین سینیٹ کے پی ایس کے نام سے پیج بنانے کے الزام میں ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سے ملزم کی شکایت چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کی تھی ، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے چیئرمین سینٹ کا پرسنل سیکریٹری بن کر لوگوں سے پیسے ہتھیائے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ایف آئی اے کی تحویل میں انکشاف کیا کہ وہ کئی ماہ سے چیئرمین سینیٹ کا پی ایس بن کر لوگوں سے پیسے لے رہا تھا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا عمران سعید نے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.