بلاول سے بیاہ کا ارمان، ملتان میں لڑکی گیلانی ہاؤس پہنچ گئی

 کرن بلوچ کا کہنا تھا کہ دس سال سے خوار ہو رہی ہوں، کوئی بات نہیں سنتا، ایک مرتبہ بلاول سے مل کر دل کا حال بتانا چاہتی ہوں

ملتان کی اٹھارہ سالہ دوشیزہ بلاول بھٹو سے ملنے پہنچ گئی، لکڑ منڈی کی رہائشی کرن بلوچ ہاتھ میں تحائف لیے یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر انتظار کرتی رہی، سنگدل سماج ایک بار پھر محبت کی راہ میں دیوار بن گیا، سکیورٹی گارڈز نے محبت کی ماری لڑکی کو اندر جانے کی اجازت نہ دی۔
کرن بلوچ کا تو جیسے دل ٹوٹ گیا، بولی دس سال سے خوار ہو رہی ہوں، کوئی بات نہیں سنتا، ایک مرتبہ بلاول سے مل کر دل کا حال بتانا چاہتی ہوں، کرن نے مطالبہ کیا کہ صرف ایک بار اسے بلاول سے ملنے کی اجازت دی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.