انٹرنیشنل گینگ سے کسی گھرکی بیٹی محفوظ نہیں ہے، جسٹس شوکت عزیزصدیقی
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ہالی ووڈ کو فحاشی اور دہشتگردی کی تربیت گاہ قرار دیتے ہوئے امریکی شہر لاس اینجلس کو دہشتگردی کا مرکز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل گینگ سے کسی گھر کی بیٹی محفوظ نہیں ہے، جرائم پھیلانے میں ہالی وڈ کا مرکزی کردار ہے اور الزام مدارس پرلگادیا جاتا ہے۔
گستاخانہ مواد عمل درآمد کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم سے متعلق مجوزہ مسودہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ ڈرافٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں فحش مواد کو فری ہینڈ دے رکھا ہے، ایسا کون سا لٹریچر ہے جو فحش مواد پر مشتمل ہوتا ہے ؟ وزارت آئی ٹی میں ایسے دماغ ہیں جن میں کیڑا ہے، انٹرنیشنل گینگ سے کسی گھر کی بیٹی محفوظ نہیں ہے ، سیکرٹری داخلہ بتائیں کہ فحش مواد روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟۔اسپیشل سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر 4 اجلاس کیے گئے ہیں، پی ٹی اے نے 212 ویب سائٹس بلاک کی ہیں۔ عدالت نے فحش مواد روکنے سے متعلق حکومتی اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دنیاکی سب سے بڑی دہشتگردی اورفحش موادکی تربیت کامرکزہالی وڈہے ، جرائم پھیلانے میں ہالی وڈ کا مرکزی کردار ہے اور الزام مدارس پرلگادیا جاتا ہے۔ جہاز کیسے اغوا ہوتے ہیں، قتل کیسے کرتے ہیں ان فلموں میں جرائم کی مکمل ترغیب دی جاتی ہے، امریکی شہر لاس اینجلس دہشت گردی کا مرکز ہے، بچوں کی تمام ویڈیو گیمز بھی جرائم پر مبنی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا دنیا کا سب سے خوشحال ترین علاقہ ہے ، صرف اس ایک ریاست کی معیشت دنیا کے بڑے بڑے ممالک سے بھی زیادہ مضبوط ہے اور یہ جی ڈی پی کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر آتی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پہلے نمبر پر امریکہ ، دوسرے پر چین، تیسرے پر جاپان، چوتھے پر جرمنی ، پانچویں پر برطانیہ اورچھٹے نمبر پر کیلیفورنیا مضبوط ترین معیشت کے طور پر دنیا میں اپنی اہمیت منوارہے ہیں۔کیلیفورنیا کی معیشت میں سب سے اہم کردار لاس اینجلس شہر کا ہے جو ہالی ووڈ فلموں کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے ۔ جس طرح بالی ووڈ فلمیں ممبئی اور لالی ووڈ فلمیں کراچی میں بنتی ہیں اسی طرح ہالی ووڈ فلمیں لاس اینجلس میں ہی بنتی ہیں۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1