Daily Taqat

لاہورمیں مغل پورہ انڈرپاس کے  قریب ایک کار بے قابو

لاہور: لاہورمیں مغل پورہ انڈرپاس کے  قریب ایک کار کے بے قابو ہو جانے سے کار کا ڈرائیور جا بحق ہو گیا، حادثہ لاہور کے علاقے کینال روڈ مغل پورہ انڈر پاس کے قریب پیش آیا حادثے میں کار کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق کارڈرائیورکی عمر 16سال ہے جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی دوسری طرف داتادربار علی ہجویری کے قریب 22 سالہ لڑکی پراسرارطورپرہلاک ہو گئی ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ہلاکت زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ،جبکہ دیربالا میں انکار کے مقام پرباراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی،حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور11 افرادزخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »