Daily Taqat

کراچی: دس سالہ طالبہ اقصیٰ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بننے والی 10 سالہ طالبہ اقصیٰ زخمی ہو گئی۔ دس سالہ اقصیٰ کو کیا خبر تھی کہ اسکول سے اسپتال جانا پڑے گا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اسکول میں کھیل کود کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی معصوم اقصیٰ کو جا لگی۔

طالبہ کو فوری طور سول اسپتال، پھر جناح اسپتال بچہ وارڈ منتقل کیا گیا۔ این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر جمال کہتے ہیں کہ بچی کی حالت تشويشناک ہے، پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔ سرجن ڈاکٹر ناصر نے بتایا کہ گولی بچی کے جسم میں پیوست ہے، حالت بہتر ہوتے ہی سرجری کی جائے گی۔ کراچی میں اس سے قبل بھی کئی افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوچکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »