مقتول زینب کے والدنے9 مطالبات کاغذ پرلکھ کروزیراعلیٰ کودیئے :ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہاہے کہ مقتول زینب کے والد حاجی امین نے9 مطالبات کاغذ پرلکھ کروزیراعلیٰ کودیئے تھے جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے حاجی امین کوکہاپریس کانفرنس میں صرف سزاکامطالبہ کریں۔ملک احمد خان کا کہناتھا کہ وزیراعلی پنجا ب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں مائیک حاجی امین کے سامنے پڑے تھے جبکہ شہباز شریف سے باربارسوالات کیے جارہے تھے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا میں بات ختم کرلوں پھرجواب دوں گا۔ایمان فاطمہ قتل کیس سے متعلق ان کا کہناتھا کہ پولیس نے ایمان فاطمہ قتل کیس میں مدثرکوپکڑا،پولیس کاموقف تھاکہ مدثرزیادتی کے کیسزمیں ملوث ہے اور پولیس نے زیادتی کے معاملے پرمدثرکوہلاک کیاجبکہ پولیس مقابلوں کی مکمل انکوائری کی جاتی ہے اگرپولیس مقابلہ جعلی ثابت ہواتوکارروائی ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.