Daily Taqat

سیالکوٹ : زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

سیالکوٹ :  زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں کوٹ رائے میں پیش آیا جہاں رات 11بجے متاثرہ خاندان نے اکٹھے کھانا کھایا جس کے تقریباً دو گھنٹے بعد یکے بعد دیگرے ان افراد کی حالت غیر ہونے لگی۔متاثرہ افراد میں ایک بچہ، 3خواتین اور 4مرد شامل ہیں جنہیں محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی پرائیوٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اب وہ زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »