Daily Taqat

نواز شریف پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے۔ نواز شریف دورِ جدید کا میر جعفر ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا میر جعفر وہ ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپائے چوری کے 300 ارب روپے بچانے کیلئے نواز شریف پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر تو بضد ہے ہی، یہ شخص تو اب پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اترآیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ  نواز شریف قوم کو بتاؤ تم نے اپنے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی۔ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے، آج تمہیں کس نے کارروائی سے روکا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »