Daily Taqat

مسلم لیگ (ن) کے 8 اراکین نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا

مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اور پنجاب کے 8 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کر کے پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے مزید چار ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ گجرانوالہ سے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے ساتھیوں کے ہمراہ بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج جبکہ خانیوال سے ہی (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحیی منور نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے 4 اراکین قومی اسمبلی جام کمال خان، دوستین ڈھومکی، نوابزادہ خالد مگسی اور اقلیتی رکن خلیل جارج نے نئی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »