Daily Taqat

پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر 50 ہزار اور ایک لاکھ جرمانہ عائد

سپریم کورٹ  نے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق مکمل نہ ہونے پر ائیربلیو کے خلاف پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ پی آئی اے حکام کو شام چار بجے تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ائیر بلیو کے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے شاہین ائیرلائن کے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور چیف ایگزیکٹو احسان صہبائی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ جرمانے کی رقم فاطمہ فاونڈیشن میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو مشرف رسول نے عدالت کو بتایا کہ 369 پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق ہو چکی۔ 39 پائلٹس نے ڈگریوں سے متعلق حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ عدالت نے شام تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ائیربلیو حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے معاوضے کی رقم اتوار تک سپریم کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے بھوجا ائیرلائن حادثے کے معاملے کی رپورٹ آئی جی اسلام آباد سے طلب کر لی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »